جاں بحق ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔فائل فوٹو
جاں بحق ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔فائل فوٹو

لیبیا میں تارکین وطن کے حراستی مرکز پر فضائی حملہ۔44 افراد ہلاک

لیبیا میں تارکین وطن کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 44 سے زائد افراد جاں بحق اور80 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں قائم حراستی مرکز پر کیا گیا جہاں 120 مہاجرین زیر حراست تھے۔ اس حملے کا الزام لیبیا کی باغی فوج لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ ہفترپرعائد کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ لیبیا میں وزیراعظم فیاض السراج کی حکومت کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان طرابلس کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے طرابلس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے۔