ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو
ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو

عمران خان کا کتا اردو میں بھونکتا ہے۔شہباز گل کا انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان  شہباز گل کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کتا اردو میں بھونکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران شہباز گل سابق حکومتوں کی کرپشن کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ جذبات میں آکرانہوں نے یہ دعویٰ کردیا کہ ’ ان کے تو کتوں نے بھی کرپشن کی ہوئی ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کتے کیسے کرپشن کرسکتے ہیں تو شہباز گل نے کہا کہ بلاول اور بختاور کے کتے انگریزی کھانا کھاتے ہیں ۔

اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا کہ عمران خان کا کتا بھی تو انگریزی کھانے کھاتا ہے جس پر شہباز گل نے کہا کہ ان کا کتا دیسی کھانا کھاتا ہے۔

اسی گفتگو کے دوران شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے کتے کا نام ’موٹو‘ ہے، جب اس بات پر اعتراض کیا گیا تو وزیراعلیٰ کے ترجمان نے اپنی بات کو سچا ثابت کرنے کیلیے قسم اٹھادی۔

جذبات کی رو میں بہے شہباز گل نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں ایک قدم  ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ ’عمران خان کا کتا اردو میں بھونکتا ہے‘۔ ان کی اس بات پر پروگرام کے شرکاءاور میزبان قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے ان کے دعویٰ پر انتہائی معنی خیز انداز میں کہا ’ ہم مانتے ہیں‘۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظورکا کہنا تھا ’ اسے ڈھونڈنا پڑے گا جو اردو میں بھونکتا ہے‘۔