ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔فائل فوٹو
ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔فائل فوٹو

ارب پتی امریکی تاجر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ہاماس کے جزیرے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ارب پتی امریکی تاجر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاماس کے جزائر میں فلوریڈا جانے والا مسافر بردار ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ارب پتی امریکی تاجر کرسٹوفر کلائین اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔

کیریبیئن ریاست باہماس کی رائل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا، تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ پرواز کے مقام سے چند کلومیٹر دور مل گیا، ملبے سے 7 لاشیں ملیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر کے مطابق ہلاک شدگان میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی امریکی بزنس مین کرسٹوفر کلائین اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ارب پتی تاجر کی بیٹی اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے تاہم لاشوں کی شناخت کا کام سست روی کا شکار ہے۔ امریکا میں کان کنی کی صنعت کے بے تاج بادشاہ کرسٹوفر کلائین اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔