پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کا 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے کہا کہ  بجٹ میں گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا اور اس فیصلے کا اثر آٹے کی قیمت پر پڑے گا، چوکر پر سیلز ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو جائے گا، ایف بی آراہلکاراس ٹیکس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن چیئرمین ایف بی آر انکار کرتے ہیں۔

چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر زبانی کی بجائے سیلزٹیکس ختم کرنے کا ایس آراو جاری کریں، اگر سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو 17 جولائی کو پورے پاکستان میں فلور ملز بند کرکے ہڑتال کریں گے اور ملک بھرمیں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.