سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔سپریم کورٹ

 سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔

گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پرسنایا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریرکیا ہے۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.