صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیرکے معاملے پراپنی ثالثی کی پیشکش پرقائم ہیں۔فائل فوٹو
صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیرکے معاملے پراپنی ثالثی کی پیشکش پرقائم ہیں۔فائل فوٹو

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار۔مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش پھر مسترد کر دی

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیرکے معاملے پراپنی ثالثی کی پیشکش پرقائم ہوں تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرمنحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرامریکی صدر کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ اگر کشمیر پرکسی قسم کے مذاکرات ہوئے تو وہ پاکستان کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے ہوں گے۔