ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو
ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں رواں ہفتے پھر بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 9 اور 10 اگست کو ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بارشیں دینے والا ایک اورمون سون سسٹم بن رہا ہے، جس کا رخ سندھ کی جانب ہے، بارش برسانے والا یہ سسٹم 9 اگست کو مشرق سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

اس سسٹم کے نتیجے میں 9 اور 10 اگست کو کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے تاہم کتنی شدت کی بارش ہوگی اس حوالے سے صورتحال ایک سے دروز میں واضح ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ 29 اور30 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی تھی، اس دوران 2 روز میں کراچی میں 173 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔