امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین نے کشمیر کو تقسیم کرنے کے عمل ناقابل قبول قرار دیدیا  

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے لداخ کی بھارتی یونین میں شمولیت پراعتراض اُٹھایا اوراس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

چین نے اپنے بیان میں بھارت کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے بازرہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے بصورت دیگر چین ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چین کے ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جسے  پاکستان اوربھارت کو باہمی رضامندی اور پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے سے دو ریاستوں جموں و کشمیراورلداخ میں تقسیم کردیا ہے جب کہ لداخ کے چند علاقوں پرچین ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔