ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرغورکیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش سے پیدا صورتحال پرغور ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے۔