سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر اضافہ کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 84 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 10 گرام سونے کی قیمت 72 ہزار 445 روپے ہو گئی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 4 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1463 ڈالر تک پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.