سرفراز ڈومکی کے بعد مزید استعفوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
سرفراز ڈومکی کے بعد مزید استعفوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلاف.سرفراز ڈومکی نے استعفیٰ دیدیا

صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلاف کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اختلافات کافی عرصہ سے چل رہے تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وزیرسرفرازڈومکی نے اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے کی وجوہات حلقے اور وزارت کے معاملات میں مداخلت کو قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عبدالقدوس بزنجو اور سرفراز ڈومکی کے وزیراعلیٰ سے اختلافات پہلے بھی ختم کرائے تھے۔ سرفراز ڈومکی کے بعد مزید استعفوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔