ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حج کیے بغیر وطن واپس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے مطابق وزیرخارجہ نے کشمیرکی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارحج کی سعادت حاصل کرنے آیا ہوں ،حج کے لیے بلاوا قسمت والوں کوآتا ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرخارجہ کے عدم موجودگی پربلا ول بھٹو نے بھی اعتراض کیا تھا ۔