بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال۔وزیر اعظم نے7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتجاویزکے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان نے اقدامات اٹھاتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کے لیے تجاویز دے گی۔

کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کمیٹی سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر تجاویز مرتب کرے گی۔

کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آراور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔