پاکستان کا سمجھوتہ کے بعد تھر ایکسپریس بھی بندکرنے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والیسمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ سمجھوتا ایکسپریس ہم نے کل وزیراعظم کی اجازت سے بند کی، کھوکھرا پاراورمونا باؤ کےدرمیان تھرایکسپریس بھی بند کررہے ہیں جو آج رات 12 بجے تک بند کردی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، جو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا وہ غدار ابن غدار ہے،راولپنڈی کی لال حویلی کاسری نگر کے لال چوک سےخون کا رشتہ ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا 1800 کلومیٹر کا ٹریک پاکستان کی معاشی صورتحال بدل دے گا، ایم ایل ون کے نئے ٹریک پر 160 اسپیڈ پر ٹرین چلے گی، یہ منصوبہ پاکستان کے 70 فیصد حصے سے گزرے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز سارے شریف خاندان کو شوگر لگا دے گا۔

تبصرے بند ہیں.