مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

مریم نواز21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکو چوہدری شوگرملز کیس میں 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا۔

نیب نے عدالت سے دونوں افراد کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے دونوں افراد کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنی چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر ہیں اور یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پرعدالت میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان موجود تھے جنہیں منتشر کے لیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔

نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے۔ نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز سمیت شریف خاندان کی تمام کمپنیاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئیں۔

مریم کے نام پر 11 ہزار شیئرز منتقل کیے گئے اور ان کے ساتھ ساتھ یوسف عباس کے نام پر بھی لاکھوں ڈالر منتقل ہوئے جس کی تفصیلات بتانے میں یہ دونوں ناکام رہے۔