مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرنظر ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرنظر ہے۔فائل فوٹو

 کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں۔امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر تحمل سے کام لیں، مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرنظر ہے اور مسئلہ کشمیرپرہماری پالیسی بھی نہیں بدلی ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل پر پیش رفت ہورہی ہے جب کہ عمران خان افغان مذاکرات کے لیے اہم ثابت ہوسکتےہیں۔