اسرائیلی حملوں میں 41 تعلیمی ادارے تباہ ہوئے ۔فائل فوٹو
اسرائیلی حملوں میں 41 تعلیمی ادارے تباہ ہوئے ۔فائل فوٹو

بھارت جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے سے گریز کرے۔اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت متاثر ہو۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے گریز کرے، مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے شملہ معاہدے میں طے کیا تھا کہ معاملے کا حل پرامن طریقے سے یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر کی روشنی میں ہی ممکن ہوگا اس لیے ہندوستان اور پاکستان کو ایسے کسی بھی اقدام سے باز آنا چاہیے جو تنازع والے کشمیر اور جموں کی خصوصی حیثیت کو متاثر کرسکیں۔

انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرہندوستان کی طرف سے پابندیوں کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو ابتر کرسکتی ہیں، شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کا موقف ہماری قراردادوں سے واضح ہے۔