قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔سراج الحق،فائل فوٹو
قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔سراج الحق،فائل فوٹو

تنازع کشمیر پرجائزہ کمیٹی میں سراج الحق کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ جائزہ کمیٹی میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر،وزیر اعظم آزاد کشمیراور گورنر گلگت بلتستان بھی کمیٹی میں شامل ہونگے ۔

وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ کمیٹی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کو کمیٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جائیگی ۔

کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے خصوصی کمیٹی وزیراعظم کے حکم پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیربھی کمیٹی میں شامل ہونگے، کمیٹی کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے کرسفارشات مرتب کرے گی۔