کشمیر پرسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔

یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پراپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اورنہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کرسکتا ہے، پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر پرکسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپوراَدراک ہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمے داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.