کشمیر کی صورتحال پراسدالدین اویسی کی بھارتی حکومت پر تنقید

بھارت کے ممتاز سیاست دان ،آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی ہے ، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ میں ناگالینڈ، میزورم، منی پور، آسام اور ہماچل پردیش کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے جو کشمیر کے ساتھ ہوا ہے۔

بھارتی  نجی ٹی وی کے مطابق اسد الدین اویسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کشمیر میں اس وقت ایمرجنسی جیسے حالات ہیں،وہاں نہ تو فون چالو ہیں اور نہ ہی لوگوں کو باہر نکلنے کی آزادی دی جا رہی ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کو آئینی عمل کے تحت فیصلہ لینا چاہیے اور وہاں سے کرفیو ہٹایا جانا چاہیے۔

اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی گئی ہے ، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں،مجھے یقین ہے کہ ایک دن مجھے بھی گولی مار دی جائے گی، ملک میں گوڈسے کی اولادیں ایسا کر سکتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.