بھارت کا پائلٹ ابھینندن کو فوجی اعزاز سے نوازنے کا اعلان

بھارت نے کل اپنے یوم آزادی کے دن جسے پاکستانی اور کشمیری  دنیا بھر میں ’’ یوم سیاہ‘‘ قرار دیتے ہیں کے موقع پر شکست خوردہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو  ہندوستان کا تیسرا بڑا اعزاز ’’ویر چکر‘‘ دینے کا اعلان کرکے انڈین فضائیہ کو حوصلہ دینے کی چال چل دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن  کے جہاز کو پاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر مار گرایا تھا اور انہیں گرفتار کیا تھا۔بھارتی پائلٹ کو 60 گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی  کے تحت ہمسایہ ملک کے حوالے کیا تھا۔

ماضی میں بھارتی میڈیا نے کہ انکشاف کیا تھا مطابق پاکستان سے واپسی پر ابھی نندن کو فرائض کی ادئیگی سے روک دیا گیاتھا جبکہ بھارتی ونگ کمانڈر کے طبی ٹیسٹ کلیٔر کرنے کے بعد فلائنگ ڈیوٹی میں دوبارہ شامل کیا گیا تھا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنے تباہ شدہ طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا  لیکن طیارے سے  پاکستانی حدود میں گرنے پر  مقامی لوگوں نے انہیں گرفتار کر کے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.