کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ بھارت۔نعیم الحق

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو نہ پاکستان رہے گا اور نہ ہی ہندوستان بچے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران نعیم الحق نے کہا کہ کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ ہندوستان، وزیراعظم عمران خان نے کئی بار مودی سے بات کرنے کی کوشش کی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کے لیےنہیں مان رہی ، امریکی صدر بھارتی حکومت کے مذاکرات کے لیے نہ ماننے پر حیران ہوئے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کی حکومت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے پر پتا چلا کہ ہر ادارے کا خزانہ خالی ہے اور دیوالیہ نکل چکا، ہم ملکی واجبات کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، پہلا سال مشکل گزرا اور ہمیں سخت اقدامات کرنا پڑے۔ ملکی واجبات ادا کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شرو ع کی گئیں، وزیر اعظم ملک کے لیے 18، 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن ہمارامؤقف بھی شامل کریں۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت ساڑھے تین سے چار لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، غریب افراد 5 ، 10 اور 15 ہزار روپیہ ماہانہ دے کر گھرکے مالک بن سکیں گے،5 سال میں تمام غریبوں کو گھرفراہم کریں گے، ساڑھے 7 لاکھ روپے کی طبی امداد اور اسپتال سے علاج کی سہولت دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.