اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈاجاری کردیا

اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈاجاری کردیاہے ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اے پی سی کے ایجنڈے پر سر فہرست ہوگی ۔

اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے ۔اے پی سی آج گیارہ بجے ہوگی ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اے پی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی ۔ مولانا فضل الرحمن اے پی سی کی قیادت کریں گے ۔

اے پی سی میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی اورچیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

آل پارٹیز کانفرنس میں موجودہ صورتحال اور آئندہ کے حوالے سے مشاور ت اور لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ۔ شہباز شریف کی کمر میں شدید درد ہے جس پر ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.