تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان ہے۔حسن عسکری

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ اس وقت تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان ہے، قیادت ان کے پاس ایک ہی ہے جو عمران خان ہے ۔ ہر کوئی عمران خان کی طرف دیکھتا ہے یاان کوخوش کرنا چاہتاہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ حکومت کچھ ڈلیور کرے گی یانہیں لیکن بیوروکریسی سے کام لینے کا ایک طریقہ ہوتا ہے ، وزرابیورو کریسی سے مل کر کام نہیں کرسکتے تو تقریروں سے حکومت نہیں چل سکتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان ہے ، قیادت ان کے پاس ایک ہی ہے جو عمران خان ہے ۔ ہر کوئی عمران خان کی طرف دیکھتا ہے یاان کوخوش کرنا چاہتاہے جس کی وجہ سے حکومت فیل ہوجاتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.