افغان صدر کاداعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

صدر اشرف غنی نے افغانستان میں شدت پسند جماعت داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی آزادی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک داعش کے ٹھکانوں کا صفایا کرکے چھوڑے گا۔معصوم بچوں اورخواتین کو قتل کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

افغان صدر نے کہا کہ شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد کی ہلاکت پرہرشہری دل گرفتہ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہمارا مقد ہوگی، اس واقعے کے بعد سے سو سالہ آزادی کی تقریبات ماند پڑگئی ہیں،جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام تقریبات معطل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمے د اری مقامی داعش قیادت نے قبول کی تھی جب کہ طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین اور بچوں پرحملہ کرنا قابل افسوس ہے۔

تبصرے بند ہیں.