نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدراعوان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا جس میں 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔مقدمے میں کارِ سرکارمیں مداخلت سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آرکے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 21 اگست کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمسلم لیگ ن کے کارکن جہانزیب اعوان نے پولیس گاڑی کا راستہ روکا، منع کرنے پرکارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اس موقع پرکیپٹن صفدر بھی موجود تھے جو پولیس ملازمین سے الجھ پڑے اورانہوں نے لاٹھی چھین کر اہلکاروں کو مارنے کی کوشش بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.