ویڈیو سکینڈل کیس۔جج ارشد ملک کو معطل کردیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو سکینڈل کیس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرارکے مطابق جج ارشد ملک نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ کر دیاہے جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیاہے،انہیں انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے باقاعدہ انکوائری کا آغازکردیا جائے گا اور کمیٹی کی تجاویزکی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پرہمارا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا،ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیرالتواہے تو ہماری مداخلت ٹھیک نہیں،وییڈیودرست ثابت ہونے پر ہائیکورٹ خود معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے اور ویڈیو کا معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھی بھجوا سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.