مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

بھارت کو نیست و نابود کردیں گے ۔شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جارحیت ہوئی تو بھارت کو نیست و نابود کردیں گے ،مودی کی سب سے بڑی غلطی اسے لے ڈوبے گی،مودی کا فیصلہ کشمیریوں کی تقدیر بدلنے جارہاہے ۔

سکھر ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے ، کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیونافذ ہے ، مودی کی سب سے بڑی غلطی اسے لے ڈوبے گی ، مودی کا فیصلہ کشمیریوں کی تقدیر بدلنے جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 22کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ،بوڑھا اورجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کودوسرے درجے کا شہری بنادیا گیاہے۔