مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔فائل فوٹو
مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔فائل فوٹو

خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والا وکیل گرفتار

شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں خاتون پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اُسی لیڈی کانسٹیبل نے ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کردیا۔

گزشتہ روز فیروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہلکار نے احمد مختار نامی وکیل کو لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پرگاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر وکیل احمد مختار نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اسی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے ہتھکڑیاں لگاکرآج عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی ہے۔

دوسری جانب خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کے پوسٹر شہر بھر میں دیواروں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔