ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو
ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو

شرجیل میمن کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف لوگوں کے خلاف مقدمات کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان پرمبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب شرجیل میمن کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کرےگی۔