ان کو دنیا کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا۔فائل فوٹو
ان کو دنیا کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا۔فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادرلاہور میں انتقال کرگئے

معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادرلاہور میں انتقال کرگئے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

نجی ٹی وی کےمطابق  ٹیسٹ کرکٹرعبد القادر لاہور میں انتقال کرگئے ۔ ان کے داماد کرکٹر عمر اکمل کے بھائی کرکٹرکامران اکمل نے ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عبد القادر کودل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

عبدالقادر کی عمر 63برس تھی ۔ وہ 15ستمبر 1955کو پیدا ہوئے ۔انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا ۔

ان کو دنیا کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔ ان کے سوگواران میں 6بجے اور بیوی شامل ہیں جبکہ وہ معروف کرکٹرعمر اکمل کے سسر تھے ۔