مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔فائل فوٹو
مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔فائل فوٹو

انصاف نہ ملنے پرخاتون کانسٹیبل نے استعفیٰ دیدیا

فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ کو وکیل کے تھپڑ مارنے کا واقعہ نیا رخ اختیارکرگیاہے کیونکہ خاتون کانسٹیبل مافیا کے ہاتھوں تنگ آ کر نوکری سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہو گئیں۔

لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی ٹارچر کیا جارہاہے ، میں نوکری عوام کی خدمت کیلیے کر رہی تھی ، مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔

ان کا کہناتھا کہ اتنا دباﺅ ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کہاں جاﺅں یا خود کشی کر لوں ، میرا جرم اتنا ہے کہ میں کمزور خاتون ہوں ، مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر نوکری سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔