لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات
لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

بھارت صرف فلموں میں ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے۔ فواد چوہدری

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے، مزید 100 کروڑ روپے لگائیں اورچاند پر پہنچ جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ شدت پسند ہمیشہ ناکام ہی ہوتے ہیں جب کہ آپ اس لیے ناکام ہوئے کیوں کہ آُ نے سائنسدانوں کے بجائے جوتشیوں پر بھروسہ کیا، بھارت دوسری قومیتوں کے لیے نفرت سے باہر نکلے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے غیرذمہ دارانہ رویے سے خلا میں کچرا پھیل رہا ہے، پہلے مشن شکتی ناکام ہوا اور اس سیٹلائٹ کو خلا میں تباہ کیا گیا، اس کے سینکڑوں ٹکڑے اب دیگر سیٹلائٹس کے لیے خطرہ ہیں اور اب چندرائین کا یہی حال ہے۔