وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی،علی زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا،رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ارکان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل صدیقی اوردیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی میں پینےکےصاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم ودیگراہم امورپرتفصیلی غورکیا گیا اورجاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کامعاشی حب ہونےکے ناطے پاکستان کامستقبل کراچی کےمستقبل سےجڑاہےمگر ماضی کی بے انتظامی اورغفلت کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، کراچی میں قلت آب اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید تشویش ہے لیکن وفا ق کراچی کی ترقی کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کرتا رہے گا۔