بیانیے کے خلاف دیگر رفقانے بھی آواز اٹھائی ۔فائل فوٹو
بیانیے کے خلاف دیگر رفقانے بھی آواز اٹھائی ۔فائل فوٹو

اکتوبرمیں بال ٹیمپرنگ کے ماہر کو ہوم گراؤنڈ پرفالوآن کرائیں گے۔حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام کےسینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اکتوبرمیں میچ فکسنگ اور بال ٹیمپرنگ کے ماہر کوامپائر سمیت ہوم گراؤنڈ پرفالوآن کا شکارکریں گے، آزادی مارچ کی حمایت نہ صرف پاکستان کے آزاد منش عوام بلکہ پابند سلاسل ”قیدی“ بھی کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف چیخ و پکار کرنے والوں نے قومی خزانے کو 300 ارب کا ٹیکہ لگادیا، صدر مملکت کس کے ”ممنون“ ہیں جس کے کہنے پر عوام کے 300ارب معاف کیے گئے؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمدنے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی آخر کس کے ”ممنون“ ہیں جس کے کہنے پر عوام کے 300ارب روپے معاف کیے، اب جبکہ وہ حسب روایت و عادت ”یوٹرن“ لے چکے اورمعاملہ سپریم کورٹ کے سامنے ہے ہم عدالت عظمیٰ سے بصد ادب گذارش کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے ان تمام پسماندہ اضلاع کوجو اب تک صوبہ سے نکلنے والی گیس سے محروم ہیں فوری طور پر ان 300 ارب سے گیس فراہم کرنے کے احکامات جاری فرمائیں۔

انہوں نے کہاکہ  سوئی سے 65سال قبل نکلنے والی گیس سے آج تک صوبہ کے مظلوم عوام محروم ہیں اور جب آئین کے تحت حقوق کے لیے آوازاٹھائی جاتی ہے تو ان کو غدار قرار دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم نے جہانگیر ترین جس کوسپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا کو 70ارب روپے معاف کرکے ثابت کردیا کہ کرپشن کے خلاف ان کی چیخ وپکار محض ایک دھوکا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ، اگر لاڈلے کو مزید چھوٹ دی گئی تو ملک کوناقابل تلافی نقصان ہوگا جس کاازالہ شاید ممکن نہ ہو اس لیے جمعیت علماء اسلام نے اپنے پروگرام اور فیصلے کے تحت اکتوبر میں عوام کو اس لائی گئی مصیبت سے آزادی دلانے کے لیے میدان میں اترنے کافیصلہ کیاہے،یہ وقت بتائے گا کہ مصنوعی اورخلائی بل بوتے پرآنے والے کیسے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میچ فکسنگ اوربال ٹیمپرنگ کے ماہر نے 25 جولائی 2018میں امپائر کو ساتھ ملایا اور اس کی انگلی کا سہارا لیا لیکن اب ہوم گراؤنڈ، امپائر اوردیگر حربوں کے باوجود لاڈلا فالو آن کی طرف ہی جائے گا۔