سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سری لنکن وزیر کھیل ہرین فرنینڈو نے اس کی منظوری دیدی ہے۔

سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، دسون شناکا، مینود بھانوکا، اینجلو پریرا، وانیندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، ایسورا اوڈانا، کسون راجیتھا اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔

ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت دسون شناکا کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، اینجلو پریرا، بھنوکا راجا پاکشا، مینود بھانوکا، لاہیرو مادوشانکا، وانیندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، ایسورا اوڈانا، کسون راجیتھا اورلاہیرو کمارا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور27 ستمبرسے 9 اکتوبرکے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.