کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی۔پاک فوج کا جوان شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک اور بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیرسیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول مادرِ وطن پرقربان ہوگئے۔ شہید فوجی اہلکار کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.