پاک فوج میں اعلی سطح پرتبادلے و تقرریاں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں پانچ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمان اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء آئی جی آرمز، لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پاکستان آرڈنینس فیکٹریز تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی، ترقی پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.