ڈگری میں دو سر والے بچے کی پیدائش

سندھ کے ضلع میرپورخاص کے علاقے ڈگری میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ڈگری کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی، نومولود بچے کے دو سر ہیں لیکن ہاتھ پیر سمیت باقی جسم نارمل ہے۔

اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر منصور کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق قریبی گاؤں دمبالو سے ہے اور بچے کی پیدائش آپریشن کی ذریعے ہوئی۔بچے کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث اسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.