رواں سال ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد44 ہوگئی۔فائل فوٹو
رواں سال ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد44 ہوگئی۔فائل فوٹو

کراچی میں ڈینگی کے مزید 2 مریض چل بسے

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کاشکار25 سالہ شہزاد لانڈھی کا رہائشی ہے اور وہ گزشتہ روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جبکہ ڈینگی سے انتقال کرجانے والا دوسرا مریض 31 سالہ محمد عامر صفورہ چوک پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا ۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600 سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اسلام آباد میں مزید 59 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزار 220 تک پہنچ گئی ہے۔