شادی کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی۔فائل فوٹو
شادی کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی۔فائل فوٹو

2فٹ کا دولہا،6فٹ کی دلہن لے اڑا۔ویڈیو وائرل

اوسلو میں ہونے والی پاکستانی جوڑے کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے اورلوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی بوبو کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی شرکت کی ۔

بوبو کی شادی جس خاتون سے ہوئی ہے اُس کا قد 6 فٹ ہے جبکہ بوبو کا قد 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے یہ شادی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی بوبو کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی شرکت کی اور اِس شادی کو سوشل میڈیا پر بہت وائرل کیا جا رہا ہے۔

بوبو کی شادی جس خاتون سے ہوئی ہے اُس کا قد 6 فٹ ہے جبکہ بوبو کا قد 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے یہ شادی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

2 فٹ بوبوکی 6 فٹ کی لڑکی سےشادی

بوبو کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی گانوں پر ناچتے نظر آرہے ہیں جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر کتنا زیادہ خوش ہیں، اُن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چُکے ہیں اور ہزاروں بار شیئر بھی کیا جاچُکا ہے۔

بوبو کا اصل نام برہان چشتی ہے او ر اُن کی دُلہن کا نام فوزیہ ہے، فوزیہ کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ برہان چشتی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور وہ بھی اُن کو پیار سے بوبو کہتی ہیں، فوزیہ نے اپنے شوہر کو اپنی محبت کا احساس دِلانے کے لیے اپنے ہاتھ پر ’بوبو‘ کا نام بھی لکھوایا ہوا ہے۔