زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلدیہ ٹائون میں مدرسے کی چھت گر گئی، 9 بچے زخمی

کراچی میں مدرسے کی چھت گرنے سے 9 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت اور ذامران سے بتایا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون یوسف گوٹھ میں واقع مدرسے کی تیز ہواوں کے سبب ٹین کی چھت گر گئی جس کی زد میں آ کر 9 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ناظم مدرسے کا کہنا ہے کہ ٹین کی چھت تیز ہواؤں سے گری، بچے بلوچستان کے علاقے تربت اور ذامران کے رہائشی ہیں۔