انگریزی میگزین کی رپورٹ قطعی بے بنیاد ہے۔حکومتی ترجمان،فائل فوٹو
انگریزی میگزین کی رپورٹ قطعی بے بنیاد ہے۔حکومتی ترجمان،فائل فوٹو

 کیا سعودی ولی عہد واقعی عمران خان سے ناراض ہو گئے؟

کیا واقعی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اقوام متحدہ کے دورے کے دوران  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ناراض ہوگئے۔

سننے میں آیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو سعودی عرب کا وہ طیارہ واپس کرنے کا حکم دیا جس میں وہ امریکہ پہنچے تھے۔

یہ قابل ذکربات ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان  نے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وہ سعودی عرب سے کمرشل طیارے کے ذریعے امریکہ جانا چاہتے تھے لیکن محمد بن سلمان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا-کیونکہ عمران سعودی عرب کے خاص مہمان ہیں اوراس لیے وہ سعودی عرب کے طیارے میں پروازکرکے امریکہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کے خصوصی جہاز کے ذریعے امریکہ کا دورہ کیا۔ وہ امریکی دورے سے واپس لوٹ رہے تھے کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ان کے جہاز کو درمیانی راستے سے امریکہ واپس جانا پڑے گا اورعمران دوبارہ اپنے کمرشیل طیارے سے واپس آگئے۔

انگریزی میگزین نے ایک حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھاہے کہ طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ ،محمد بن سلمان کی ناراضگی کے سبب عمران خان کوجہازلواٹنے کی ہدایت دی گئی تھیں۔

حکومتی ترجمان نے فرائیڈے ٹائمزکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے قطعی بے بنیاد قرار دیاہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ رسالہ نےعمران خان کے کامیاب  دورے کو شکوک و شبہات میں لانے کی کوشش کی ہے۔اپنی رپورٹ میں فرائیڈے ٹائمزنےلکھاہےکہ عمران خان کے مداحوں کے مطابق عمران خان اقوام متحدہ سے جیت حاصل کرکے آرہے تھے۔مداحوں کی جانب سے مشورہ دیا گیاتھا جس تجارتی طیارے سے عمران واپس آرہے ہیں۔اس طیارے کو جدہ سے اسلام آباد آنے ایف ایف 17 تھنڈر طیاروں کی نگرانی میں لایا تاکہ عمران خان کی ہمت افزائی کی جاسکے۔

میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا گیاہے کہ عمران خان کے حامیوں کو لگتا ہے کہ عمران نے کشمیر،اسلامو فوبیا جیسے تمام خاص امورپر اپنے منفرد انداز میں پاکستن کا موقف پیش کیاہے۔لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عمران کی تقریر کے دوران ہال آدھا خالی تھا اورعمران خان نےیہ اعتراف کیاہے کہ پاکستان القاعدہ کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ بھارت پاکستان مذاکرات کی توقع پہلے ہی کم ہوگئی ہے ،پاکستان اوربھارت کے معاملے پرایک علاقائی مسئلہ بنایا گیا ہے۔ ‘

رپورٹ میں لکھا ‘اس سفر کے کچھ غیرمتوقع نتائج کی وجہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم کی سفارت کاری کے کچھ پہلوؤں سے اتنے ناراض ہو گئے کہ انہوں نے اپنے نجی طیارے کو واپس بلا کر اورپاکستانی وفد کو بے دخل کرکے وزیراعظم  عمران خان کی سرزنش کی۔ امکان ظاہرکیاجارہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترکی اورملائیشیا کے ساتھ مل کرمشترکہ اسلامی چینل شروع کرنے کے لیے اعلان سے بھی ناراض ہوگئے ہیں۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ بے بیناد خبرہے، ترجمان نے کہا کہ "سعودی ولی عہد شہزادہ کے طیارے کو کینیڈا سے واپس امریکہ بھیجنے کی کال کی خبرناقابل فہم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے حکمرانوں کے مابین تعلقات بہترہیں۔ رپورٹ میں وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ کوناکام بتانے کی سازش کی جارہی ہے۔