سیکڑوں مظاہرین نے اُم قصر بندر گاہ کی طرف جانے والے راستے کو بند کررکھا تھا۔فائل فوٹو
سیکڑوں مظاہرین نے اُم قصر بندر گاہ کی طرف جانے والے راستے کو بند کررکھا تھا۔فائل فوٹو

عراق میں بدعنوانی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

عراق میں معاشی بدحالی، بدعنوانی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور 6 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 105 تک جاپہنچی ہے۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد سے شدت آتی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جو بیروزگاری، بدعنوانی اور پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔