زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

غزنی یونیورسٹی میں دھماکے سے 20 طلبہ زخمی ہوگئے

افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں دھماکے سے 20 طلبہ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی علاقےمیں واقع غزنی یونیورسٹی میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کلاس روم کے اندر ہوا جس کی سرکاری سطح پر بھی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان گورنر نے بتایا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں 12 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں طالبان کے گروپ انتہائی سرگرم ہیں جو تواتر سے سیکیورٹی فورسز پر بھی حملے کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ گزشتہ ماہ بھی غزنی یونیورسٹی کی بس میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور ہلاک ہوا جب کہ پانچ طلبہ بھی زخمی ہوئے تھے۔