ایران سے قریبی تعلقات بڑھانے پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
ایران سے قریبی تعلقات بڑھانے پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

امریکا نے چین کیلیے ویزاپابندیوں کا اعلان کردیا

امریکا نے چین کیلیے ویزاپابندیوں کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر چین کیلیے ویزاپابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے بعض عہدیداروں پرویزاپابندی لگائی گئی ہے ۔

دوسری طرف امریکا نے چین میں مسلمانوں سے بدسلوکی کے الزام پر چین کی 28 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔امریکا کے اس اقدام پر چین نے اپنے شدید تحفظات اور ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اورعالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔