ملزمان نے جعلی ہائوسنگ اسکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔فائل فوٹو
ملزمان نے جعلی ہائوسنگ اسکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔فائل فوٹو

بلاول کے نام سےجعلی ہائوسنگ اسکیم کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کراچی میں جعلی ہائوسنگ اسکیم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن ایسٹ نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کے مطابق جعلی اسکیم کے حوالے سے متعدد شکایات ملنے پر بلاول بھٹو ویلفیئر ہائوسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے جعلی ہائوسنگ اسکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔منظم گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے اسکیم دکھا رہا تھا، جس اسکیم کا وجود ہی نہیں، اس کی چونسٹھ فائلیں بھی فروخت کر دی گئیں۔

نوری آباد میں زمین دکھا کر جعلسازی کی جا رہی تھی۔ اینٹی کرپشن ایسٹ کے مطابق گروپ مزید اسکیمیں چلا رہا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔