دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

 اہم مقدمات کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر فائرنگ سے زخمی

اہم مقدمات کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹرغوث عالم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے خداداد کالونی سگنل پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹرغوث عالم زخمی ہو گئے۔

نامعلوم افراد نے سگنل پرکھڑی غوث عالم کی گاڑی پر حملہ کیا، ڈرائیورنے بچائو کے لیے جلد بازی میں گاڑی چلائی جو رکشے سے جا ٹکرائی۔غوث عالم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ڈرائیونگ سیٹ کی طرف آ کر فائرنگ کی، پولیس نے دعوی کیا کہ گاڑی پرایک ہی گولی چلائی گئی۔
زخمی سب انسپکٹرنے مرید عباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتارکیا جب کہ وہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن سمیت مختلف کیسزپربھی کام کررہے ہیں۔

آئی‌جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام  نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔