کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، بارشوں کی طرح سردی بھی زیادہ ہو گی

محکمہ موسمیات نے اس بار کراچی میں بارشوں کی طرح سردی جلدی آنے اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے اورہوا کا زیادہ دباؤ یعنی ’پریشر گریڈینٹ‘اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شمالی بلوچستان میں پریشر گریڈینٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبرکے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے تاہم اس بارجلد سردی اورگزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔

تبصرے بند ہیں.