مولانا فضل الرحمن سے معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور دیگر سے رابطے جاری ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آ رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا اورہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 23 یا 26 اکتوبر کو آزادی مارچ سے متعلق رائے دوں گا، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ان کو کہتا ہوں وکٹ کے ایک طرف کھیلیں

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن ڈنڈا بردار لوگ اسلام آباد لا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شہزادے نے اپنی تحریک شروع کر دی ہے، پیپلزپارٹی کا شہزادہ مولیوں سے ڈرا ہوا ہے وہ اس طرف نہیں جائے گا۔

قبل ازیں ننکانہ صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں سب اچھا ہے، کوئی خوف وہراس نہیں، اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے لیے انتظامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے، انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں فضل الرحمن کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی تحریک شروع کردی ہے، شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آرہے ہیں، ان سے کہا ہے وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔

تبصرے بند ہیں.